پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈرون کے ذریعے فوڈ ڈیلیوری کا آغاز کر دیا گیا

Domino’s Pizza نے ڈرون کے ذریعے پیزا ڈیلیور کرنے کا اعلان کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 12 ستمبر 2018 16:16

پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈرون کے ذریعے فوڈ ڈیلیوری کا آغاز کر دیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 ستمبر 2018ء) : دنیا بھر میں ڈرون کیمروں اور ڈرون کا استعمال کافی حد تک بڑھ گیا ہے۔ لوگ ڈرون کی مدد سے اپنے بہت سے کام نمٹا لیتےہیں یہاں تک کہ کھانا بھی ڈیلیور کروایا جا سکتا ہے ۔ دنیا بھر میں ڈرون کے اتنے استعمالات دیکھنے کے بعد پاکستان بھی کسی سے پیچھے نہیں رہا اور پاکستان میں بھی پہلی مرتبہ ڈرون کے استعمال سے کھانا ڈیلیور کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیزا کی معروف فرنچائز Domino’s Pizza نے ڈرون کے استعمال سے پیزا ڈیلیور کرنے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر Domino’s Pizza نے اپنے کسٹمرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی اور اعلان کیا کہ Domino’s Pizza اپنے کسٹمرز کے لیے کچھ نیا لا رہا ہے ، ساتھ ہی کہاکہ اب بلند ترین عمارات میں بھی پیزا ڈیلیوری کوئی مشکل نہیں۔

(جاری ہے)



جس کے بعد ایک اور پوسٹ کی گئی جس میں کسٹمرز کو تھوڑا اور انتظار کرنے کا کہا گیا  اور پوچھا گیا کہ اندازہ لگائیں کہ Domino’s Pizza نے پیزا ڈیلیور کرنے کے لیے کون سا نیا طریقہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس پر کافی اندازے لگائے لیکن کسی کو اس بات کا گُمان تک نہیں تھا کہ Domino’s Pizza نے ڈرون کے ذریعے اپنے کسٹمرز کو پیزا ڈیلیور کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر عملدرآمد بھی کیا جائے گا۔

جس کے کچھ دیر بعد ہی ایک ویڈیو کے ذریعے Domino’s Pizza نے اپنے کسٹمرز کو ایک خوشگوار سرپرائز دیا اور بتایا کہ اب Domino’s Pizza کی ڈیلیوری ڈرون کے ذریعے بھی ہو گی۔



 اور اس اعلان کے ساتھ Domino’s Pizza پاکستان میں ڈرون کی مدد سے فوڈ ڈیلیور کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی۔ کسٹمرز نے اس اعلان پر نہ صرف خوشگوار حیرت کا اظہار کیا بلکہ فضا میں پیزا اُٹھائے ڈرون کو دیکھنے کے لیے بھی بے تاب ہو گئے۔