Live Updates

پی ٹی آئی رہنما وزیراعظم آفس میں چائے اور آملیٹ کھانے پر مجبور

صاحبزادہ جہانگیر نے وزیراعظم آفس سے عمران خان کی سادگی کی منہ بولتی دلچسپ تصویر ٹویٹ کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 13 ستمبر 2018 11:45

پی ٹی آئی رہنما وزیراعظم آفس میں چائے اور آملیٹ کھانے پر مجبور
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07ستمبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم پر مختلف قسم کے تبصرے کیے جاتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کر رکھا ہے اور اپنی کابینہ کو بھی سادگی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔۔عمران خان کے بارے میں مشہور تھا کہ ان کی رہائش گاہ بنی گالا میں صرف چائے بسکٹ دئیے جاتے ہیں،تاہم وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کچھ زیادہ ہی بچت کرنے لگ گئے ہیں۔

اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صاحبزادہ جہانگیر نے ایک تصویر ٹویٹ کی ہے جس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔اور سب کے سامنے چائے اور آملیٹ رکھا ہوا ہے۔صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سادگی دیکھیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس میں مفت کے کھانے نہیں پیش کیےجاتے۔

چائے اور میری طرف سے صرف آملیٹ نعیم الحق اور چوہدری سرور کو پیش کیا گیا۔
واضح رہے اس سے پہلے سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ایک دلچسپ قصہ سنایا۔ فیصل جاوید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی۔تو صحافی حامد میر نے سوال کیا کہ آپ کچھ تھکے تھکے سے لگ رہے ہیں۔ تو انہوں نے بتایا کہ مجھے بھوک لگی ہوئی ہے۔ وہ پورا دن وزیر اعظم آفس میں رہے اور انہیں صرف کھانے کے لیے ایک بسکٹ ہی ملا۔

اگر چائے مل جائے تو بسکٹ نہیں ملتے۔ کبھی کبھی تو ایک بسکٹ حصے میں آتا ہے۔فیصل جاوید نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم آفس میں 8 لوگوں کیلئے چائے آئی اور اس کے ساتھ ایک ٹرے میں 6 بسکٹ آئے جو کہ میرے حصے میں ایک ہی بسکٹ آیا۔۔حامد میر نے سوال کیا کہ عارف علوی صدر پاکستان منتخب ہوگئے ہیں تو کیا وہاں بھی یہی حال ہوگا؟تو فیصل جاوید نے جواب دیا کہ اگر عمران خان نے ایوان صدر کا ایک دورہ کرلیا تو پھر یہی حال ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات