حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طور پر 98 ہزار سے زائد حاجی وطن واپس پہنچ گئے ہیں‘ وزارت مذہبی امور

جمعرات 13 ستمبر 2018 14:59

حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طور پر 98 ہزار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2018ء) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طور پر 98 ہزار سے زائد حاجی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کے 58 ہزار 880 جبکہ پرائیویٹ سکیم کے 39 ہزار 377 حاجی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ حاجیوں کی وطن واپسی کے لئے جاری فلائیٹ آپریشن 25 ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانیوں نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :