الیکشن کمیشن کااین اے 100 چنیوٹ میں دوبارہ پولنگ سے متعلق درخواست پر کامیاب امیدوار قیصر احمد شیخ سے تحریری جواب طلب

جمعرات 13 ستمبر 2018 20:07

الیکشن کمیشن کااین اے 100 چنیوٹ میں دوبارہ پولنگ سے متعلق درخواست پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 100 چنیوٹ میں دوبارہ پولنگ سے متعلق درخواست پر مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار قیصر احمد شیخ سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 چنیوٹ کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرانے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے سماعت کی، سماعت کے دوران کامیاب امیدوار قیصر احمد شیخ بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے،قیصر احمد شیخ نے کہا کہ کہا کہ حلقے میں دوبارہ گنتی ہو چکی ہے ،5دن گنتی ہوتی رہی ہے ،ایک ایک ووٹ گنا گیا ہے،الیکشن کمیشن نے قیصر احمد شیخ کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 19ستمبر تک ملتوی کردی۔