امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے امن کمیٹی کو مزید فعال بنا دیا گیا ہے ‘محمد شہباز

امن کمیٹی کا مقصدشہر میں امن و امان کی صورت حال کو موثر بنانا ہے شر پسند عناصر کا قلع قمع کرنا ہے ‘صدر نارنگ منڈی امن کمیٹی

جمعرات 13 ستمبر 2018 20:14

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) مقامی امن کمیٹی کے صدر محمد شہباز کڑھائی والے نے کہا ہے کہ ہم امن کے داعی ہیں اور امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے امن کمیٹی کو مزید فعال بنا دیا گیا ہے اور ایسے ذمہ دار اور فرض شناس شخصیات کو آگے لایا گیا ہے جو اپنے فرائض منصبی حب الوطنی کے جذبہ سے سر شار ہو کر ادا کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی میں تمام مسالک کو نمائندگی دی گئی ہے سول سوسائٹی کے افراد بھی شامل ہیں اور ہر سال امن کمیٹی کا از سر نو چنائو ہو تا ہے امن کمیٹی کا مقصدشہر میں امن و امان کی صورت حال کو موثر بنانا ہے شر پسند عناصر کا قلع قمع کرنا ہے اور شہر کی امن و امان کی فضا کو بہتر سے بہتر بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الحمداللہ یہاں کئی دہائیوں سے تمام مسالک کے مابین اتفاق و اتحاد اور سلوک کی مثالی فضا قائم ہے اور امن کمیٹی کے بھر پور کردار کی وجہ سے تمام مسالک میں بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن کمیٹی اپنے فرائض منصبی ذمہ داری سے ادا کر رہی ہے عوام بھی تعاون کریں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں تا کہ نا خوشگوار واقعات سے فوری نمٹا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :