بلوچستان کے محکمہ صحت نے 24 مزید اضلاع میں زچہ وبچہ کے غذائی منصوبے کی توسیع کا کام مکمل کرلیا

جمعہ 14 ستمبر 2018 13:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) بلوچستان میں صوبائی محکمہ صحت نے صوبے کے 24 مزید اضلاع میں زچہ وبچہ کے غذائی منصوبے کی توسیع کا کام مکمل کرلیا ہے۔ بلوچستان کے سیکرٹری صحت محمد نصر نے کہا کہ نئے اضلاع تک منصوبے کی توسیع صوبائی کا بینہ کی منظوری کی منتظر ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے منصوبے کو صوبے کے 7 اضلاع میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے جہاں اس کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت نے کہا کہ اس منصوبے سے ڈیرہ بگٹی ، کوہلو، پنجگور، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ، نوشکی اور خاران میں شرح اموات کو کم کرنے میں مدد ملے ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت محکمہ کی طرف سے کئے گئے محتاط اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ 10 برس کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں غذائی کمی کی شرح کم ہو کر 23 فیصد رہ گئی ہے۔ سیکرٹری نے کہاکہ خون کی کمی کا شکار افراد کی شرح میں 10 فیصد کمی کا ہدف بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :