ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیارسید محمد سجاد حیدر کی زیر صدارت تعلیمی اداروں کے متعلق ڈسٹرکٹ ریفارم کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 14 ستمبر 2018 21:44

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیارسید محمد سجاد حیدر کی زیر صدارت تعلیمی اداروں کے متعلق ڈسٹرکٹ ریفارم اوور سائٹ کمیٹی ٹنٖڈوالہیار کا اجلاس کانفرنس ہال ڈپٹی کمشنر آفیس ٹنڈوالہیار میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں پرائمری ، سیکینڈری اورہائر سیکینڈری میل فیمیل اسکولوں میں بچوں کی تعلیم و تربیت، اسکولوں کی عمارتوں کی مرمت، تزئین و آرائش، ایس ایم سی فنڈز کے استعمال اور بایو مئٹرک سسٹم کے تحت اساتذہ کی حاضری کو چیک کرنے اور یقینی بنانے اور ضلع بھر میں تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے پر غور و خوص کیا گیا۔

سید محمد سجاد حیدر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بروقت اور صحیح طریقے سے کتب کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن اسکولوں میں اساتذہ غیرحاضر رہتے ہیں ان کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے تاکہ بچوں کا تعلیمی عمل متاثر نہ ہو سکے۔سید محمد سجاد حیدر نے محکمہ تعلیم کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض سنجیدگی سے سر انجام دیں اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے تعمیراتی، مرمت کے اور تزئین و آرائش کے کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ طالب علموں کے تعلیمی عمل میں کوئی رخنہ نہ پڑے۔ اجلاس کو چیف مانیٹرنگ آفیسر نے بتایا کہ بایو مئٹرک نظام سے اساتذہ کی حاضری میں بہت بہتری آئی ہے اواس ضمن میں ٹیمیں باقائیدہ اسکولوں کے دورے کر رہی ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ایس ایم سی فنڈز کو تعلیمی اداروں اور طالبعلموں کیلئے بہتر طریقے سے استعمال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :