Live Updates

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا دورہ

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:36

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال ..
چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کاجمعہ کے روز اچانک دورہ۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کی ایمرجنسی وارڈ اور گائینی وارڈ کا معائنہ کیااس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ میرے دورے کا مقصد ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کا جائزہ لینا ہے۔

پنجاب میںصحت کی سہولت عام عوام کے لیے فری مہیا کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ہسپتالوں میں صحت کے ساتھ ساتھ صفائی کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر اسد اسلم نے صوبائی وزیر کو ہسپتال کو درپیش متعدد مسائل بارے آگاہ کیا ، صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جو بھی موجودہ مسائل ہیں مل جل کر حل نکالیں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کا صرف نسخہ دینا کافی نہیں بلکہ مریضوں کو محسوس ہونا چاہیئے کہ ڈاکٹر اس کی بات سن رہا ہے۔

ڈاکٹرز کے مسائل سے بھی آگاہ ہیں۔ وعدہ ہے کہ ڈاکٹروں کے حالات بھی ٹھیک کرے گے۔ پنجاب میں 3ماہ کے اندر محکمہ صحت میں نمایاں بہتری لائے گے۔ صحت کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے ہسپتالوں کے دورے کرنا ضروری ہے۔ شعبہ صحت کو معیاری سطح پر پہنچانا وزیرآعظم عمران خان کا خواب ہے، ڈاکٹر پر کام کے دبائو کا احساس ہے، کسی ہسپتال سے مریض سے بدسلوکی کی شکایت نہ آئے، ہسپتالوں کا عملہ مریضوں یا ان کے رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے۔ عوام ہسپتال کی ایمرجنسی میں شکایات کے لیے اس 080099000 نمبر کو نوٹ کرلیں اور شکایات ہونے کی صورت میں مفت کال کر کے درج کروائیں۔ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں شکایات کی نگرانی میں خود کروں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات