کراچی:ٹریفک حادثات و فائرنگ کے واقعات میں ایک جاں بحق،3 زخمی

ہفتہ 15 ستمبر 2018 15:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء) شہر میں ٹریفک حادثات و فائرنگ کے واقعات میں ایک جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ کے علاقے رھم جھم ٹاور کے قریب لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 45 سالہ عبدالحکیم ولد عبدالکریم زخمی ہوگیا جسے اہل خانہ نے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جبکہ بریگیڈ کے علاقے نمائش چورنگی کے قریب طائی سینٹر کے سامنے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ2 افراد زخمی ہوگئے متوفی کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال پہنچایا گیا تاہم متوفی کی شناخت 25 سالہ اسد کے نام سے ہوئی‘ جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔