Live Updates

ڈیمز فنڈ میں اپنی حیثیت سے زیادہ چندہ دوں گا، ڈاکٹرعاصم

چندہ دیں گے توچندہ نظر آئے گا بغیر چندے کے چندہ نظر نہیں آتا، ہم ایک فلاحی مملکت ہیں لیکن ملک ہمیشہ بھیک اور قرض پرزندہ رہا ہے۔مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی ڈاکٹر عاصم کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 ستمبر 2018 15:53

ڈیمز فنڈ میں اپنی حیثیت سے زیادہ چندہ دوں گا، ڈاکٹرعاصم
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15ستمبر 2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء ڈاکٹرعاصم نے کہا ہے کہ ڈیمز فنڈمیں اپنی حیثیت سے زیادہ چندہ دوں گا،چندہ دیں گے توچندہ نظر آئے گا بغیر چندے کے چندہ نظر نہیں آتا، ہم ایک فلاحی مملکت ہیں لیکن ملک ہمیشہ بھیک اور قرض پرزندہ رہا ہے۔ وہ آج یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ڈاکٹر عاصم سے سوال کیا کہ چیف جسٹس نے ڈیمز فنڈقائم کیا ہے آپ چندہ دیں گے جس پرانہوں نے کہا کہ میں چندہ ضرور دوں گا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کتنا چندہ دیں گے جس پرڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میں ڈیمز فنڈمیں اپنی حیثیت سے زیادہ چندہ دوں گا۔میں دوسرے لوگوں کوبھی مشورہ دوں گا کہ ضرور چندہ دیں ، چندہ دیں گے توچندہ نظر آئے گا بغیر چندے کے چندہ نظر نہیں آتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ یہ ملک ہمیشہ بھیک اور قرض پرزندہ رہا ہے۔ہم ایک فلاحی مملکت ہیں۔فقیر بھی کبھی کبھی کنگلے ہوجاتے ہیں۔

ڈاکٹر عاصم نے مدینہ کی ریاست کے سوال پرکہا کہ میں مذہب کوبیچ میں نہیں لاتا۔ واضح رہے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ قائم کررکھا ہے۔ سپریم کورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق چیف جسٹس ڈیمز فنڈ میں اب تک 3 ارب27 کروڑاور پانچ لاکھ سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈیمز فنڈ قائم کرنے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کوخراج تحسین بھی پیش کیا انہوں نے قوم سے خطاب میں وزیراعظم اور چیف جسٹس ڈیمز فنڈ کواکٹھا کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں سمیت تمام شہریوں کو ڈیمز فنڈ میں عطیات جمع کروانے کی اپیل بھی کررکھی ہے۔

آج بھی چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار سے ایم ڈی نیسپاک نےملاقات کی، جس میں انہوں نے ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے چیف جسٹس کے اقدام کی تعریف کی۔اس موقع پرایم ڈی نیسپاک نے ڈیموں کی تعمیر کوقوم کیلئے ایک بڑا مقصد قرار دیتے ہوئے 55 لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروا دیے ہیں۔ ایم ڈی نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود نے یہ 55 لاکھ کی رقم کا چیک چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حوالے کردیا ہے۔ دوسری جانب تعلیمی بورڈ بنوں کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں جمع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات