بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت صوبے سے اقرباپروری کرپشن کا خاتمہ اور بلوچستان کے عوام کے تمام مسائل کے حل کیلئے بھر پور جدوجہد کرے گی ،ماضی کی حکومتوں سے عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات اُٹھا ئے گی ، حاجی محمد خان طور اوتمانخیل
اتوار 16 ستمبر 2018 21:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے میرٹ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور اس کی اتحادی پارٹی تحریک انصاف کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے اور ہم سب اتحادیوں نے ایک ساتھ اتفاق سے صدارتی الیکشن اسپیکر کے الیکشن میں اور حالیہ سینٹ کے الیکشن کیلئے ووٹ دیا ہے جس کا واضح ثبوت ان سب کی بھر پور اکثریت سے کامیا بی ہے ۔
ہمارے تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں انہوں نے کہا نگران حکومت میں سرکاری ملازمین کی تعینایتوں کی تحقیقات کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جوکمیٹی بنائی ہے وہ ان تمام محکموں میں ہونے والی تعیناتیوں کیلئے غیر جانبدار انہ تحقیقات کرے گی اور اس سلسلے میں کوئی سفارش یا سیاسی دبائو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک میں پانی کی گرتی ہوئی گھمبیر صورتحا ل کودیکھتے ہوئے جو فنڈ قائم کیا ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس میں بھر پور حصہ ڈالیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی ایم پی ایزڈیمز کی تعمیرچیف جسٹس فنڈ کیلئے ایک ایک ماہ کی تنخواہ جمع کروائیں کیونکہ یہ ملک کی بقاکا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وزارتیں عزیزنہیں ہیں۔ عوام کی خدمت سب کوعزیز ہے ۔ہم وزارت کے بغیر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی اتحادیوں کو ساتھ لے کر اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام نے ہم پر جو بھر پور اعتماد کرکے بلوچستان عوامی پارٹی کو اکثریت دلائی ہے ہم بلوچستان کے عوام کے تمام مسائل حل کریں گے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں کوئی فاروڈ بلاک یا اختلاف نہیں ہے تحفظات ہر پارٹی میں ہوتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.