سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل

لڑکیوں او رلڑکوں کے سکولوں کے اوقات کار مختلف ہونگے

پیر 17 ستمبر 2018 13:36

سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،لڑکیوں اور لڑکوں کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار مختلف ہوں گے۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لڑکیوں کے سرکاری سکول سات بج کر پینتالیس منٹ پر کھیلیں گے اور ایک بج کر پینتالیس منٹ پر بند ہوں گے جبکہ لڑکوں کے سرکاری سکول کے اوقات کار صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :