فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کا لوگو پروموجاری

پیر 17 ستمبر 2018 14:50

فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کا لوگو پروموجاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) بالی وڈ فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کا لوگو پروموجاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یش راج فلمز کی ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کا ایک منٹ اور 16سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل لوگو پرومو جاری کیا گیا ہے جس کے آغاز میں فلم کے کاسٹ کے نام بتائے گئے ہیں جن میں اداکار عامر خان، امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ شامل ہیں جبکہ پرومو میں 2تلواریں اور او کے نشان والی سلور دھاتی شیلڈ میں عقاب کی تصویر نمایاں ہے اور فلم کا نام دکھایا گیا ہے۔ فلم رواں سال 8نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔