پاکستان کے انٹرنیشنل یوگا کینڈیل ڈانس ماسٹر، گلوکار ، پاکستانی کلچر ڈانس پرفارمر امجد رانا کی رشیا سے وطن واپسی

پیر 17 ستمبر 2018 16:42

پاکستان کے انٹرنیشنل یوگا کینڈیل ڈانس ماسٹر، گلوکار ، پاکستانی کلچر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) پاکستان اور رشیا کے چیمبر آف کامرس کے تعاون سے رشیا کے شہر کاذان اور اوفا میں پاکستان ٹریڈ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ اس نمائش کو گلوبل ٹریڈ فیرزآرگنائزیشن کے صدر ایم شہب خان نے کامیاب بنایا۔ اس نمائش میں امجد رانا کے پاکستانی کلچر ڈانس پرفارمس اور یوگا کینڈل ڈانس نے دھوم مچادی ۔

اس شاندار پرفارمنس کو رشیا کی اعوام نے بے حد سراہا۔

(جاری ہے)

شہب خان نے پہلی مرتبہ کسی پاکستانی کلچر فنکار کو صنعتی نمائش میں پرفارمنس کیلئے منتخب کیا ، جس کی بدولت امجد رانا کی پرفارمنس کو بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔ دوران نمائش گلوبل ٹریڈ فیرس آرگنائشن کے صدر شہب خان ماسکو کے آرگنائزر شاہد اقبال، ڈاکٹر زاہد علی خان اور پاکستان کے مشہور میجک ماسٹر منور خان نے فنکار امجد رانا کے ساتھ مل کر 6 ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر کیک کاٹا۔ امجد رانا نے اس موقع پر پاکستانی نیشنل سونگ ’’یہ تیرا پاکستان ہے، یہ میرا پاکستان ہے‘‘ گایا۔ جسے وہاں پر موجود رشین عوام نے بہت پسند کیا اور امجد رانا کی پرفارمنس پر داد دی۔