پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب 23ارب21کروڑروپے سے زائدکی کمی

پیر 17 ستمبر 2018 19:42

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب 23ارب21کروڑروپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکو اتارچڑھائوکے بعدشدیدمندی رہی اور کے ایس ای100 انڈیکس40900 ،40800،40700اور40600کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب 23ارب21کروڑروپے سے زائدکی کمی،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت7.37فیصدکم جبکہ74.02فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے کیمیکل،فوڈاور دیگر سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کاآغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس40961پوائنٹس کی سطح پر دیکھاگیاتاہم فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 40254پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 40500کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

معاشی ماہرین کے مطابق وفاقی حکومت کا ممکنہ منی بجٹ اورفرٹیلائزرسیکٹرپرنئے ٹیکسوں کے ممکنہ طورپراطلاق کی خبروں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گراوٹ دیکھی گئی۔معاشی تجزیہ کارو کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کی خبر بھی اسٹاک مارکیٹ پربری طرح اثراندازہوا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس399.84پوائنٹس کمی سی40520.47پوائنٹس پربندہوا۔

مجموعی طور پر358کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی68کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،265کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھربب 23ارب21 کروڑ20لاکھ4ہزار340روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر83کھرب42 ارب44 کروڑ10لاکھ39ہزار308روپے ہوگئی ۔پیرکومجموعی طور پر14کروڑ52ہزار280 شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت1کروڑ15لاکھ59ہزار440 شیئرزکم ہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے انڈس موٹرکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت22.54روپے اضافے سی1500.62روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت9.99روپے اضافے سی1839.99روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت124.10روپے کمی سی2357.90روپے اورگندھاراانڈسٹری کے حصص کی قیمت34.90روپے کمی سی663.16روپے پر بند ہوئی ۔پیرکولوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں2کروڑ37لاکھ28ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت22پیسے کمی سی14.21روپے اور یونٹی فوڈزلمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ35لاکھ36ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت1.70روپے کمی سی34.52روپے ہو گئی۔

پیر کوکے ایس ای30انڈیکس229.77پوائنٹس کمی سی19793.78پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس832.92پوائنٹس کمی سی68671.15پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس278.86پوائنٹس کمی سی29686.96پوائنٹس پر بند ہوا ۔