وزیر دفاع پرویز خٹک سے جاپانی سفیر تاکاشی کورائی کی ملاقات

وزیر دفاع نے پاکستان اور جاپان کے درمیان قریبی تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی

پیر 17 ستمبر 2018 20:10

وزیر دفاع پرویز خٹک سے جاپانی سفیر تاکاشی کورائی کی ملاقات
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے آج وزارت دفاع میں ملاقات کی اور اُن کو دفاع کے وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ وزیر دفاع نے پاکستان اور جاپان کے درمیان قریبی تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کئی سالوں سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں جاپان کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جاپان سی پیک میں شمولیت کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی سرگرمیوں کا باعث بنے گا۔اس کے ساتھ ساتھ باہمی مفاد میں میری ٹائم اور صنعتی پیداوار کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر بھی غور کرے گا۔وزیر دفاع نے افغانستان میں امن واستحکام کے فروغ میں جاپان کے کردار کی بھی تعریف کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پاکستان کی کوششوں میںجاپان کے کردار کو بھی سراہا۔

انہوں نے خصوصاًآپریشن ضرب عضب اور ردالفساد اورخیبر۔IV کی کامیابیوںکا ذکر کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمہ کی کوششوں پر زوردیا۔وزیر نے پاکستان اور جاپان کی فوجی وسیاسی قیادت کے درمیان مکالمہ کے جاپانی حکومت کے اقدام کو بھی سراہا۔ انہوں نے دفاعی شعبہ میں تعاون کے امکانات اور دفاعی اشتراک کا رکو مضبوط بنانے کا بھی ذکر کیا۔جاپانی سفیر نے باہمی اشتراک کا ر کی نئی راہوں کے امکانات کے لیے جاپانی حکومت کے پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔