سعودی محکمہ صحت کے موبائل کلینک

منگل 18 ستمبر 2018 13:50

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) سعودی محکمہ صحت نے مکہ مکرمہ میں موبائل کلینک کے ذریعے رہائشیوں کو صحت کی خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

عرب خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ موبائل کلینک تمام تر طبی لوازمات سے آراستہ ہیں اور اس سے مکہ مکرمہ کے رہائشیوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی دیگر علاقوں میں بھی موبائل کلینک کا اجراء کیا جائے گا۔