Live Updates

گیس کی قیمت میں رات کے اندھیرے میں اضافہ کیا گیا، شیری رحمن

حکومت کو قیمتوں میں اضافے کو پارلیمنٹ میں لانا چاہئے تھا ، رہنماء پیپلز پارٹی

منگل 18 ستمبر 2018 18:17

گیس کی قیمت میں رات کے اندھیرے میں اضافہ کیا گیا، شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ حکومت نے گیس کی قیمت میں رات کے اندھیرے میں 143فیصد تک اضافہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمن نے حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی قیمت میں رات کے اندھیرے میں 143 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو قیمتوں میں اضافے کو پارلیمنٹ میں لانا چاہئے تھا۔جبکہ تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فرازنے گیس قیمتوں میں اضافے پر کہا ہے کہ ہمیں ملک کی بہت خراب معیشت ملی ہے، گیس کی قیمت گزشتہ حکومت کو بڑھانی چاہئے تھی، سیاسی وجوہات پر ایسا نہ کیا گیا، قوم سے سچ بولیں گے اور اصلاحات لائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات