بلدیہ وسطی کے اسکولوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں گے ، ریحان ہاشمی
منگل 18 ستمبر 2018 19:04
(جاری ہے)
اس موقع پر خواتین اراکین کونسل حنا جمیل، انیسہ شفیع،رضیہ عابد ،رعنا مظہر ،حبیبہ سلطانہ ،رخسانہ نسرین،شکیلہ فاطمہ ،حمیرا جاوید،ثمینہ حمید،لبنیٰ حلیم ،طاہرہ اختر اور فرحت جہاں بلدیہ وسطی کی جانب مختلف اسکولوں کی انتظامیہ کو واٹر کولرز اور برقی پنکھے فراہم کیئے ۔
واضح رہے کہ مذکورہ اسکولوں میں ٹھنڈے پانی اور برقی پنکھوںکی عدم موجودگی طلبا و طالبات کے لئے پریشانی کا سبب تھی۔ جس کی بنا پر اساتذہ کو پڑھانے میں اور طلبا کو پڑھنے میں دُشواری کا سامنا تھا۔ تاہم اب ٹھنڈے پانی اور پنکھوں کا مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔ جبکہ ریحان ہاشمی اسکولوں کی عمارتوں کی مرمت اور اسکولوں میں موجود کھیل کے میدانوں کی بہتری کی جانب بھی توجہ دے رہے ہیں جو نہ صرف اسکولوں کے ماحول میں بہتری لانے بلکہ ہم نصابی سرگرمیوںکے انعقاد میں بھی معاون ثابت ہونگے۔جن اسکولوںمیں پانی کے ٹینک نہیں ہیں وہاں ٹینک تعمیر کئے جائیں گے جبکہ تمام اسکولوں کے واش رومز کی درستگی اور مرمت کی جائے گئی ۔ یادرہے کہ اس سے قبل بھی بلدیہ وسطی کی جانب سے کئی اسکولوں کو فرنیچر بھی فراہم کیا جاچکاہے۔ امیدکی جاسکتی ہے کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے مثبت انتظامات اسکولوںمیں تعلیم اور ہم نصابی سرگرمیوں کا معیار بہتر کرنے میں معاون ہونگے۔ بلدیہ وسطی کی جانب سے گاہے بہ گاہے اراکینِ کونسل کی ٹیم اسکولوں کا دورہ کرتی رہتی ہے تاکہ اسکولوں میں اساتذہ اور طلبا و طالبات کی حاضری کوبھی یقینی بنایا جاسکے اور معیارِ تعلیم کی بہتری کی جانب بھی توجہ رہے۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.