عمران خان حکومت کے عوام دشمن اقدامات سے غریب کی کمر تو ٹوٹے گی، معیشت کا بھی بھیڑا غرق ہونے کا اندیشہ ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
منگل 18 ستمبر 2018 21:14
(جاری ہے)
سی این جی میں اضافے سے عام آدمی بری طرح متاثر ہوگا، عمران خان نے غریب سے روٹی کے ساتھ ساتھ سستی سواری کا بھی حق چھین لیا ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے وزیر خزانہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسد عمر سے ہمیں عوام دشمن اقدامات کی توقع نہ تھی، ان کے اس اقدام سے ضروریات زندگی کی تمام اشیائ عوام کی پہنچ سے باہر ہوجائیں گی۔
معیشت اگر غریب سے زندگی کا حق چھیننے کا نام ہے تو ہمیں ایسی تبدیلی اور معیشت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس قیمتوں میں اضافہ یکسر مسترد کرتے ہیں اور حکومت کو باور کراتے ہیں کہ عوام دشمن پالیسی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ایسے اقدامات جن سے غریب متاثر ہوگا اس کے خلاف پارلیمان کے اندر اور باہر کھل کر بولیں گے۔ وزیر اعلی سندھ کے مشیر نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس قیمتوں میں اضافہ فل فور واپس لیا جائے اور سندھ و بلوچستان میں سی این جی قیمت میں بھی کمی لائے جاتے۔ اس موقع پر مرتضی وہاب نے سندھ میں آئے روز 12 سے 16 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا بھی تذکرہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ بجلی لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، وفاق ہمیں کس بات کی سزا دے رہا ہے پچھلے سال بھی بجلی اور پانی کے مسائل پر سڑکوں پر دھرنے دینے ہر مجبور تھے اور ایسا محسوس ہورہا کہ ایک بار پھر وفاقی حکومت اور واپڈا کی سندھ دشمن پالیسی کے خلاف سڑکوں پر آنا پڑے گا۔ حکومت ہوش کے ناخن کے اور سندھ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ فل فور ختم کرے۔#مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.