چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، چاروں صوبوں میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات میں درپیش مشکلات پر غور

منگل 18 ستمبر 2018 21:22

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، چاروں صوبوں میں لوکل گورنمنٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) ملک کے چاروں صوبوں میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں منگل کو الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے کی ۔اس موقع پر الیکشن کمیشن کے معززممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر ز نے تفصیلی بریفنگ دی اور چاروں صوبوں میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات میں درپیش مشکلات اور اس کے ممکنہ حل پر سیر حاصل بحث کی گئی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ آئندہ ہفتے چاروں صوبائی سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ کے ساتھ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا اور صوبائی حکومتوں کا موقف سامنے آنے پر مزید لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔