Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ کی زیارت

عمران خان اور ان کے وفد کے لئے خصوصی طور پر روضہ رسولؐ کے دروازے کھولے گئے، ریاض الجنہ میں نماز مغرب ادا کی اور نوافل بھی پڑھے، آمد پر مسجد کے احاطے میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان زندہ باد کے نعرے

muhammad ali محمد علی منگل 18 ستمبر 2018 23:02

وزیراعظم عمران خان کی مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ کی زیارت
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کی مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ کی زیارت، عمران خان اور ان کے وفد کے لئے خصوصی طور پر روضہ رسولؐ کے دروازے کھولے گئے، ریاض الجنہ میں نماز مغرب ادا کی اور نوافل بھی پڑھے، آمد پر مسجد کے احاطے میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان زندہ باد کے نعرے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان چار رکنی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

عمران خان کا ائیرپورٹ پر مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلیمان ،سعودی عرب میں پاکستانی سفیر اور دیگر اعلی حکام نے استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر ، ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت عبدالرزاق داؤد بھی ہیں۔

(جاری ہے)

جب عمران خان مدینہ منورہ پہنچے تو انہوں نے جوتے نہیں پہنے۔ عمران خان نے کالے رنگ کے موزے پہن رکھے تھے لیکن جوتے نہیں پہنے۔

جب کہ وزیراعظم کے ہمراہ دیگر وزیروں نے جوتے پہن رکھے تھے ۔واضح رہے عمران خان الیکشن سے قبل بھی عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے اور اس دوران بھی انہوں نے جوتے نہیں پہنے۔ عمران خان جہاز سے اترے تو اس موقع پر سعودی حکام کی جانب سے انکا استقبال کیا گیا۔اس حوالے سے جو اہم ترین بات ہے وہ یہ کہ جب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جہاز نیچے اترے اور انہوں نے سرزمین مقدس پر پاؤں رکھے تو اس وقت انہوں نے جوتے نہیں پہن رکھے تھے بلکہ اس وقت وہ ننگے پاوں تھے۔

اس بات کو انکے مداحوں اور مذہبی حلقوں کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔ اب عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد سعودی عرب کادورہ کیا ہے اور اس دوران بھی انہوں نے مدینہ کی سرزمین پرقدم رکھتے ہوئے جوتے نہیں پہنے۔ عمران خان اور ان کے وفد نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ کی زیارت کی، عمران خان اور ان کے وفد کے لئے خصوصی طور پر روزہ رسولؐ کے دروازے کھولے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ریاض الجنہ میں نماز مغرب ادا کی اور نوافل بھی پڑھے ہے۔ اس کے بعد وہ سعودی عرب کے شہر جدہ روانہ ہو گئے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات