Live Updates

اسد عمر اور اسحاق ڈار میں کوئی فرق نہیں

اسد عمر نے بھی اعدادو شمار کا ہیر پھیر کر کے اسحاق ڈار والے کام کیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 ستمبر 2018 23:14

اسد عمر اور اسحاق ڈار میں کوئی فرق نہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18ستمبر 2018ء) معروف صحافی سلمان غنی کا کہنا ہے کہ جو 100 دن کے اندر انقلاب آنا تھا وہ 30 دن میں بے نقاب ہو گیا ہے ، آج میرے ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔عمران خان کے سپوٹرز ان سے مایوس ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق آج حکومت کی طرف سے منی بجٹ پیش کیا گیا ہے۔جس پر تبصرہ کرتے ہوئے سلمان غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے بہت زیادہ توقعات تھیں۔

عمران خان کہا کرتے تھے کہ ہم نیٹ ٹکس بڑھائیں گے۔اور آج ایک عام آدمی کے اوپر ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔امیر کبیر لوگوں اور جائیدادیں رکھنے والوں کو چھوڑ دیا گیا،عمران خان نے ٹکیس نیٹ میں اضافہ کرنا تھا لیکن آج انہوں نے وہی پاکستان کے تنخواہ دار طبقے پر لاد دیا ہے۔سلمان غنی کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر اور اسحاق ڈار میں کوئی فرق نہیں،اسد عمر نے بھی وہ طریقہ کار اپنایا ہے۔

(جاری ہے)

بس اعدادوشمار کی ہیر پھیر کی ہے اور کام اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل والے ہی کیے ہیں۔جو 100 دن کے اندر انقلاب آنا تھا وہ 30 دن میں بے نقاب ہو گیا ہے۔واضح رہے قومی اسمبلی میں ترمیم شدہ مالیاتی بل پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ معیشت کو استحکام، روزگار اور برآمدات میں اضافہ ہماری ترجیحات ہیں، ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نکالنا بھی ہماری ترجیح ہے، ارکان اسمبلی کی بجٹ تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مالیاتی خسارہ 6.6 فیصد تک پہنچ گیا تھا، معاشی طور پر ملک کو مشکل حالات کا سامنا ہے، توانائی کے شعبے میں گزشتہ سال ساڑھے 4 سو ارب روپے کا خسارہ ہوا، گیس کے شعبے میں 100ارب روپے سے زائد کے خسارے کا سامنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 8276 گھروں کی تعمیر کیلیے ساڑھے 4 ارب روپے ریلیز کیے جائیں گے۔پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ایکسپورٹ انڈسٹری کو 5 ارب روپے کا ریلیف دے رہے ہیں۔پٹرولیم لیوی ٹیکس کی مد میں 300 ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے جبکہ ریگولٹری ڈیوٹی کی مدمیں ایکسپورٹ انڈسٹری کو 5 ارب روپے کا ریلیف دے رہے ہیں۔مہنگے فونز پر بھی ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات