شریعت کورٹ کا فیصلہ کالعدم ،ْ

پنجاب میں عربی مضمون لازمی پڑھانے کی اجازت

بدھ 19 ستمبر 2018 16:27

شریعت کورٹ کا فیصلہ کالعدم ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ میں پنجاب میں عربی مضمون پڑھانے کے خلاف شریعت کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔بدھ کو سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پنجاب مں عربی مضمون لازمی پڑھانے کے شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے وکیل قاسم چوہان نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ شریعت کورٹ کو فیصلے کا اختیار نہیں تھا ،ْمعاملات اور عبادات میں فرق ہے ،ْ عبادات کا نفاذ ہوسکتا ہے تاہم معاملات کا نفاذ سختی سے نہیں ہوسکتا۔

عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد صوبائی حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسکولوں میں عربی مضمون لازمی پڑھانے کے خلاف شریعت کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔