Live Updates

نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو جیل سے رہا کر دیا گیا

لاہور لے جانے کی تیاریاں مکمل،کارکنان کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی،نواز شریف قافلے کی صورت میں ائیرپورٹ پہنچیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 ستمبر 2018 19:21

نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو جیل سے رہا کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2018ء) :نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو جیل سے رہا کر دیا گیا ۔نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو لاہور لے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔جیل کے احاطے میں پولیس کی نفری میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا، تمام نظریں اڈیالہ جیل کے مرکزی دوازے پر لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف ، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت مرکزی قیادت نواز شریف کو لینے کے لئے جیل پہنچ گئی ہے۔جیل حکام کو نواز شریف ، مریم اور کیپٹن صفدر کی رہائی کی روبکار موصل ہوچکی ہے ،جو ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاری کی۔

(جاری ہے)

نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو لاہور لے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔جیل کے احاطے میں پولیس کی نفری میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے جب کہ اڈیالہ جیل کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

بینظیر انٹرنیشل ائیرپورٹ پر خصوصی طیارہ بھی پہنچ گیا ہے۔جس سے نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو لاہور لے جایا جائے گا۔تنیوں کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔کارکنان کی بڑی تعداد بھی جیل کے باہر موجود تھی۔نواز شریف قافلے کی صورت میں ائیرپورٹ پہنچے گے۔نواز شریف کے قریبی دوست چوہدری منیر کا خصوصی طیارہ ائیرپورٹ پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ،،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نیب عدالت نے سزا دی تھی جس کے تحت نواز شریف کو 11 اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلے میں نوازشریف کو 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جُرمانہ بھی عائد کیا اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو ضبط کرنے کا بھی حکم دیا جب کہ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر پرکوئی جُرمانہ عائد نہیں کیا۔

تینوں مجرموں نے سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کیں، جن کوسماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج تینوں مجرموں کی سزا معطل کرنے اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ جبکہ تینوں قیدیوں کو 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات