Live Updates

اللہ نے میرے گھر کی رونقیں واپس لوٹا دیں

نواز شریف نے جاتی امرا میں سب سے پہلے والدہ سے ملاقات کی،نواز شریف کی والدہ نے بیٹےسے ملنے کے بعد دعائیں دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 ستمبر 2018 11:38

اللہ نے میرے گھر کی رونقیں واپس لوٹا دیں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20ستمبر 2018ء) نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر گذشتہ رات رہائی کے بعد جاتی امرا پہنچے۔سابق وزیراعظم نواز شریف اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد جاتی امراء اپنی رہائش گاہ پہنچے تو سب سے پہلے اپنی والدہ سے ملاقات کی۔ نواز شریف کی والدہ نے اپنے بیٹے کی واپسی پر خدا کا شکر ادا کیا، والدہ نے نواز شریف کو شفقت سے پیار کیا اور دعائیں دیں۔

نواز شریف کی والدہ نے کہا کہ اللہ نے میرے گھر کی رونقیں واپس لوٹا دیں، اللہ میرے بچوں کو صحت، تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطافرمائے۔گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے اپنی والدہ بیگم شمیم اختر کو ٹیلی فون کرکے بڑے بھائی محمد نوازشریف کی سزا معطلی کی خوشخبری سنائی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی رہائی کا فیصلہ سامنے آتے ہی شہباز شریف نے والدہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ’’ امی جی تہاڈے پتر دی سزا معطل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

بیٹے کی رہائی کے فیصلے پرنواز شریف کی والدہ نے اللہ کا شکر ادا کیا اور فیصلے پر اظہار اطمینان کیا۔۔شہباز شریف نے والدہ کو بتایا کہ وہ اڈیالہ جیل جارہے ہیں اور رہائی کاپروانہ ملتے ہی وہ نوازشریف،مریم نواز اور محمد صفدر کو لے کر لاہور آجائیں گے۔جس کے بعد نواز شریف کی والدہ نے اپنے بیٹے کے لیے کھانے بنانے کی تیاری شروع کر دی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ نواز شریف کے لیے جاتی امرا میں کھانوں کی تیاری شروع کی گئی۔کھانے میں قیمہ،مٹن کڑاہی اور نہاری بھی شامل تھے۔ نوازشریف کی والدہ کی ہدایت پر خصوصی کھانے تیارکیے گئے،،نواز شریف نے اہلخانہ کےہمراہ جاتی امرا میں رات کا کھاناکھایا،
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات