Live Updates

عمران خان کے دوستوں کو نوازنے کے الزام پر نعیم الحق بھی بول پڑے

نعیم الحق نے حکومت میں عمران خان کے دوستوں کو عہدے دینے کا تاثر مسترد کردیا،میں نے 1984 میں تحریک استقلال سے سیاست شروع کی اور 1988 میں کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 ستمبر 2018 13:33

عمران خان کے دوستوں کو نوازنے کے الزام پر نعیم الحق بھی بول پڑے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20ستمبر 2018ء) : وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق نے حکومت میں دوستوں کو عہدے دینے کا تاثر مسترد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے کہا کہ دوستوں کو حکومت میں عہدے دینےکا تاثر بالکل غلط ہے۔ نعیم الحق نے کہا کہ انہوں نے 1984 میں تحریک استقلال سے سیاست شروع کی اور 1988 میں کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا۔

اور وہ پاکستان تحریک انصاف کے پانچ بانی کارکنان میں سے ایک ہیں۔
واضح رہے وزیراعظم نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر کیا تھا جس پر انہیں بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔۔زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی اور دیرینہ ساتھی ہیں۔

(جاری ہے)

زلفی بخاری کو اکثر کئی مواقعوں پر عمران خان کے ہمراہ دیکھا گیا ہے ، یہی نہیں عمران خان کی نجی تقریبات جہاں ان کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ نہیں ہوتے ، زلفی بخاری وہاں بھی عمران خان کے ساتھ موجود ہوتے ہیں۔

زلفی بخاری کو معاون بنانے کے فیصلے پر سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایسا کر کے یہ تاثر دیا ہے کہ وہ اپنے قریبی ساتھیوں کو نواز رہے ہیں۔ زلفی بخاری کے پاس کو برطانوی شہریت ہے اور کسی غیر ملکی کو وزیراعظم کا معاون بنانا قابل قبول نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ایک خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کے دیرینہ ساتھی کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر تعینات کر سکتی ہے۔ اپنے قریبی ساتھیوں پر نوازشات کرنے پر سیاسی مبصرین نے عمران خان پر تنقید کی اور کہا کہ عمران خان کے ایسے فیصلوں کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ بھی گذشتہ حکومتوں کی طرح اپنے قریبی ساتھیوں اور عزیزوں کو ہی نواز رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات