Live Updates

نواز، مریم، صفدر کی رہائی کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری،قیادت نے احترام محرم میں جشن روک دیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:32

نواز، مریم، صفدر کی رہائی کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کرنے کا سلسلہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ، انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی رہائی کی خوشی میں دوسرے روز بھی مٹھائیاں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہا تاہم پارٹی قیادت نے محرم الحرام کے احترام میں جشن کی تمام سرگرمیاں فی الحال روک دیں ۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مخالفین قائدین کی رہائی پر زہریلا پراپیگنڈا کرنا چھوڑ دیں ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کسی غیر آئینی اور غیر جمہوری اور حکمرانوں کی طرح چور دروازوں سے اقتدار میں آنے یا ڈیل پر یقین نہیں رکھتی ور اگر تسلیم بھی کر لیا جائے کہ رہائی ڈیل کا نتیجہ ہے تو یہ ڈیل کس کے ساتھ ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت تو مینڈیٹ چوری کرنے والوں کی ہے، عمران نیازی اور ان کی پارٹی کنٹینر والی انتقامی سوچ، تخریبی وژن اور دشنام طرازی سے آگے سوچنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے، اسی لئے یہ عوام کے لئے ریلیف کی بجائے مخالفین کے ہر اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور ایسا وہی حکمران کرتے ہیں جن کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سودن میں ملکی تقدیر بدلنے کے دعویدار ہمارے وژن 2025ء فوٹو کاپیوں پر چل رہے ہیں،عمران خان نے عوام کو جو خواب دکھایا وہ بھیانک تعبیر بن کر سامنے آ رہا ہے، معیشت کی بہتری کے نعرے لگانے والوں نے بھیک کو قومی پالیسی بنالیا،ملک میں مخالفین کو سیاسی انتقام کانشانہ بنانے کی تبدیلی لائی جارہی ہے،پی ٹی آئی حکومت کی اصل سٹریٹجی جھوٹ، جھوٹ اور مزید جھوٹ بولنا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات