مقبوضہ کشمیر: حریت رہنما شکیل بخشی پر کالا قانون ’پبلک سیفٹی ایکٹ‘ لاگوکردیا گیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:51

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میںقابض انتظامیہ نے حریت رہنما اور اسلامک سٹوڈنٹس لیگ کے سرپرست اعلیٰ شکیل احمد بخشی پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شکیل احمد بخشی کو کچھ روز قبل بمنہ تھانہ سرینگر کے اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔ کالا قانون ’پی ایس اے‘‘ لاگو کیے جانے کے بعد انہیں جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل میں منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :