پاکستان ہر مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا ،
پاکستان کسی بھی دوسرے ملک کو سعودی عرب پر حملہ نہیں کرنے دے گا، وزیراعظم عمران خان کاسعودی گزٹ کو انٹرویو
جمعرات 20 ستمبر 2018 15:54
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ یمن کے تنازعہ میں مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے ضرورت کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ فراخ دلی کا مظاہرہ کیا ہے۔’’سعودی عرب نے ہمیشہ ہماری بھر پورمدد کی ہے اور ہمارے سعودی عرب کے ساتھ خصوصی تعلقات ہیں۔تمام پاکستانی سعودی عرب کو محفوظ اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔بطور وزیر اعظم اپنے پہلے غیر ملکی دورہ کے لئے سعودی عرب کا انتخاب کرنے سے متعلق سوال کی وضاحت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تمام مسلمانوں کے دلوں میں سعودی عرب کا خصوصی مقام ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر مسلم رہنما کا مکہ اور مدینہ کا دورہ ایک فطری عمل ہے۔انھوں نے کہا کہ ’’میں خادم الحرمین الشریفین کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب آیا ہوںاور بطور مسلمان سربراہ مکہ اور مدینہ کا دورہ میرے لئے ضروری تھا۔اپنے نئے پاکستان کے وژن پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کی سہ جہتی حکمت عملی کا مقصد غربت اور بدعنوانی کا خاتمہ،انسانی وسائل میں سرمایہ کاری اور مضبوط اداروں کا قیام ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کا خواب پاکستان کو ایسی فلاحی ریاست بنانا ہے جس میں انصاف اور میرٹ کی بالا دستی ہو۔ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کی انسداد بدعنوانی مہم کی تعریف کی اور کہا کہ بدعنوانی ملکوں میں غربت کی بڑی وجہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے بھی انسداد بد عنوانی کی ایک بڑی مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.