حضرت امام حسینؓ اور انکے جانثار ساتھیوں نے لازوال قربانیاں دیکر اسلام کا پرچم سر بلند کیا‘جمشید اقبال چیمہ

محرم الحرام ہمیں باہمی رواداری، اخوت و محبت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتا ہے،واقعہ کربلا تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوںنے لازوال قربانیاں دے کر اسلام کا پرچم سر بلند کیا،محرم الحرام ہمیں باہمی رواداری، اخوت و محبت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتا ہے ،واقعہ کربلا تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔انہوں نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؓ اوران کے جانثاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا ہے ۔

نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؓنے انسانیت کی عظمت اوراسلام کی سربلندی کیلئے لازوال قربانی دی اور نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؓؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے تاریخ اسلام کا درخشاں باب رقم کیا اور کربلا کے میدان میں دی گئی لازوال قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولؐ نے اپنے کردار اورعمل سے حق کی آواز کو بلند کرنا اورانسانی اقدار کاتحفظ سکھایااورشہدائے کربلاکی قربانیوں نے مظلوم انسانیت کو ظالمانہ نظام اورظلم و جبر کیخلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ پرامن معاشرے کی تشکیل کیلئے حضرت امام حسینؓکی تعلیمات اورافکارپرعمل پیر ا ہونا ضروری ہے۔معاشرے میں ایثار ،اخوت،برداشت کے جذبات کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے اور حضرت امام حسین ؓکی جدوجہد ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے کاابدی پیغام ہے ۔شہدائے کربلاکا سفر،جرأت اورعظیم قربانیاں رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کوحوصلہ اور ولولہ مہیا کرتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر ہمیں اپنی زندگیوں کو حقیقی معنوں میںحضرت امام حسینؓکی روشن تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہونے کااعادہ کرنا ہے۔