تمباکو کی صنعت پر 40ارب روپے کا مزید ٹیکس لگا کر پوری صنعت کو تباہ کرنے کی بدترین کوشش کی گئی، سیکرٹری جنرل کسان بورڈ
جمعرات 20 ستمبر 2018 21:26
(جاری ہے)
تمباکو کی صنعت خصوصاً کاشتکار پہلے سے لگائے گئے ٹیکسز کے بوجھ تلے کراہ رہے ہیں جبکہ حالیہ 40 ارب روپے کے ٹیکسز بھی کسی نہ کسی شکل میں کاشتکاروں کو منتقل کر دیے جائیں گے جسکا نتیجہ لاکھوں افراد کی بے روزگاری کی صورت میں نکلے گا۔
40ارب روپے کے ٹیکس لگانے کے بجائے سیگریٹ کے غیر قانونی کاروبار پر گرفت کرنے کی ضرورت تھی جو 40% تک پہنچ گیا ہے اور سالانہ 35 ارب روپے کا نقصان قومی خزانے کو پہنچ رہا ہے۔سالانہ 2ارب سمگل شدہ سیگریٹ پاکستان میں استعمال ہو رہا ہے لیکن حکومت کی 13 مختلف ایجنسیاں یہ سمگلنگ روکنے میں ناکام رہی ہیں۔ اسلئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سیگریٹ انڈسٹری پر بے تحاشا ٹیکس لگانے کے بجائے سیگریٹ کی غیر قانونی تجارت کا راستہ روکا جائے اور انڈسٹری پر لگایا گیا40 ارب کا ٹیکس واپس لیا جائے۔سیگریٹ انڈسٹری پر پہلے سے 83% ٹیکس لاگو ہے جسکی وجہ سے ہمارے ملک میں سیگریٹس مہنگے ہیں اسلئے سالانہ تقریباً 5 ارب کے سیگریٹس باہر کے ملکوں سے سمگل کیے جا رہے ہیں اور پاکستان میں کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں۔مزید ٹیکسز لگانے سے سیگریٹس مزید مہنگے ہونگے اور اس سے سمگلنگ میں مزید اضافہ ہو گا جو ملک کیلئے ایک منفی رجحان ہے۔ حکام کی یہ بات کہ ٹیکسز لگانے سے سیگریٹس کی قمتیں بڑھیں گی لہذا لوگ خرید نہیں سکیں گے اور سیگریٹس پینے والوں میں کمی آئے گی بالکل غلط مفروضے پر مبنی ہے کیونکہ پہلے ہی 70% لوگ مہنگے برانڈز کے سیگریٹس خرید کر استعمال کر رہے ہیں۔ سیگریٹ کی مہنگی ڈبی Status Symbol کی صورت اختیار کرکے لوگ اُس کے استعمال پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ حالیہ بجٹ میں سیگریٹ انڈسٹری پر لگایا گیا 40 ارب کا ٹیکس واپس لیا جائے تاکہ انڈسٹری میں کام کرنے والے کارکن اور کاشتکار معاشی تباہی سے بچ سکیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
پاکستان میں موجود ساہیوال نسل گائے سب سے زیادہ دودھ دینے میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان کپاس پیداکرنے والے ممالک میں چوتھے،کماد اور آم کی پیداوارمیں پانچویں اورترشاوہ پھلوں کی پیداوار میں چھٹے نمبر پرآگیا
-
پاکستان میں فی ایکڑ کماد سے اوسطاً 46 من چینی حاصل کی جاتی ہے، ماہرین جامعہ زرعیہ
-
پاکستان اس وقت ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائدکی سویابین درآمد کر رہا ہے،ڈاکٹر اقراراحمدخان
-
پاکستان میں فی ایکڑ کماد سے اوسطاً 46 من چینی حاصل کی جاتی ہے، ماہرین جامعہ زرعیہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو کونپلوں میں دانے دار زہر ڈال کر کھیتوں کو پانی لگانے کی سفارش
-
فیصل آباد اورجھنگ میں کھجور کی اعلیٰ ترین قسم عجوہ اورعنبر کی آزمائشی پیداوار شروع
-
ضلع ساہیوال میں 81910 ایکڑ کپاس کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال
-
دنیا کے مہنگے ترین اور خوبصورت آم کی کراچی میں کاشت
-
پنجاب میں زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے بجلی کے اخراجات میں کمی ہوگی،ترجمان محکمہ زراعت
-
پاکستان میں اسوقت فی کس سالانہ کے حساب سے عام افراد کو 8کلو گرام گوشت میسرہے،ماہرین ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز
-
کپاس کی کاشت اور پیداوار کا ہدف حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، ترجمان محکمہ زراعت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.