Live Updates

وزیراعظم عمران خان کو 4 نئے ہیلی کاپٹر دینے کی پیش کش

معروف کاروباری شخصیت نے وزیراعظم ہاوس کے 4 پرانے ہیلی کاپٹرز کے بدلے نئے ہیلی کاپٹر دینے کی پیش کش کردی

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 ستمبر 2018 22:16

وزیراعظم عمران خان کو 4 نئے ہیلی کاپٹر دینے کی پیش کش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کو 4 نئے ہیلی کاپٹر دینے کی پیش کش، معروف کاروباری شخصیت نے وزیراعظم ہاوس کے 4 پرانے ہیلی کاپٹرز کے بدلے نئے ہیلی کاپٹر دینے کی پیش کش کردی۔ تفصیلات کے مطابق اقتدار سنبھالنے کے بعد تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاوس کی تمام لگژری گاڑیاں، ہیلی کاپٹرز اور دیگر قیمتی و غیر ضروری چیزیں فروخت کرنے کا اعلان اور فیصلہ کیا تھا۔

بعد ازاں حکومت کے اس اعلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے کئی گاڑیاں فروخت بھی کر دی گئیں۔ گاڑیوں کی فروخت سے حکومت کو کروڑوں روپے حاصل ہوئے۔ جبکہ حکومت نے وزیر اعظم ہاوس میں کھڑے غیر ضروری ہیلی کاپٹرز بھی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ جن ہیلی کاپٹرز کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وہ کافی عرصے سے ناکارہ پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب ایک معروف کاروباری شخصیت نے وزیراعظم کو بڑی پیش کش کی ہے۔

معروف کاروباری شخصیت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو 4 نئے ہیلی کاپٹر دینے کی پیش کش کی گئی ہے۔ کاروباری شخصیت نے پیش کش کی ہے کہ اگر انہیں وزیراعظم ہاوس میں کھڑے ناکارہ ہیلی کاپٹرز دے دیے جائیں، تو وہ بدلے میں 4 نئے ہیلی کاپٹرز دینے کو تیار ہیں۔ تاہم اس پیش کش پر وزیراعظم کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ قانون میں ایسی کوئی چھوٹ موجود نہیں، اس لیے عین ممکن ہے کہ وزیراعظم کاروباری شخصیت کی پیش کش کو قبول نہیں کریں گے۔ یوں وزیراعظم ہاوس میں کھڑے ناکارہ ہیلی کاپٹرز کی نیلامی ہی کی جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات