Live Updates

تلخیوں پر پانی ڈالنے کی ضرورت ہے،مذکرات کی بات کو آگے بڑھنا چائیے،فواد چوہدری

سیاسی جماعتوں کا کام ہی مشکلات سے راستے نکالنا ہوتا ہے،عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 13 مئی 2024 14:18

تلخیوں پر پانی ڈالنے کی ضرورت ہے،مذکرات کی بات کو آگے بڑھنا چائیے،فواد ..
فیصل آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مئی 2024) سابق رکن قومی اسمبلی فوا د چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا یہ کام نہیں کہ ہر مسئلے پر اسلحہ لے کر لشکر کشی پر شروع کر دیں،تلخیوں پر پانی ڈالنے کی ضرورت ہے،مذکرات کی بات کو آگے بڑھنا چائیے،سیاسی جماعتوں کا کام ہی مشکلات سے راستے نکالنا ہوتا ہے ۔فیصل آباد میں عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

اگر یہ سب کچھ آزاد کشمیر سے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں یہ چلا جائے تو اچھی بات نہیں ہے۔ ردعمل کو بڑھنے کی بجائے کم کرنا ہو گا، پاکستان کی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ آپ پی ٹی آئی میں ہوں یا نہ ہوں جو بھی جمہوریت پر یقین رکھتا ہے اس نے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے کیونکہ اگر عمران خان یہ جنگ ہار جاتا تو پاکستان یہ جنگ ہار جائے گا۔

(جاری ہے)

عمران خان کے مقدمات کو اوپن کرنا چائیے۔ملک اس وقت آئین تقربیا معطل ہے اور بنیادی انسانی حقوق ختم ہو چکے ہیں۔ جیلوں میں پوشیدہ ٹرائلز کئے جا رہے ہیں ۔ملک میں ماحول گھٹن زدہ ہے۔ملک میں آئین اور انسانی حقوق کی بحالی ہونی چائیے۔موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے نوجوان اور انویسٹر بڑی تعداد میں ملک چھو ڑ کرجا رہے ہیں ۔2 سال پہلے جب شہباز شریف حکومت میں تھے تو ہم ملک میں معیاری جمہوریت کی بحث کررہے تھے۔

خواتین ایک مقدمے سے نکلتی ہیںتو انہیں دوسرے مقدمے میںنامزد کردیا جاتاہے۔قبل ازیں فواد چودھری9 مئی کے مقدمات میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش ہو ئے۔عدالت نے تفتیشی آفیسر کو فواد چودھری کو مقدمے میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دیتے مقدمے کی سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔عدالت نے فواد چودھری کو 6 جون کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات