محمد بن زاید اور وزیر اعظم عمران خان کا دو طرفہ تعلقات، عالمی معاملات پر تبادلہ خیال
جمعہ 21 ستمبر 2018 06:00
ابوظہبی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین / وام / جمعہ ستمبر ) ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈرعزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے آنے والے وقت میں باہمی دوستانہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے دونوں ملکوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے.
انہوں نے اس عزم کا اظہار بدھ کی رات ابوظہبی میں ہونے والی اپنی ملاقات کے دوران کیا.
جسمیں تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی.(جاری ہے)
شیخ محمد نے کہا کہ "متحدہ عرب امارات صدرعزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی قیادت میں باہمی احترام، اعتماد اور ایک دوسرے کے مفادات کے ادراک کی بنیاد پر اپنے تمام دوستانہ ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے."
انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطحوں پر امن، رواداری، اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے کے لئے اپنے ملک کی خواہش کی توثیق کی.
اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام شعبوں میں مفید تعاون کی بنیاد پربہترین تعلقات کو برقرار رکھنے اور دونوں ملکوں کی عوام کے فائدے کے لئے دوطرفہ تعمیری شراکت داریوں کو فروغ دینے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا.
انہوں نے خطے کے ممالک کے لئے امن اور استحکام قائم کرنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں کو دوگنا کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے دہشت گردی اور انتہاپسند کی تمام اقسام کی مذمت کی.
ملاقات میں نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ سيف بن زايد آل نهيان، نائب وزیراعظم اور صدارتی امور کے وزیر شيخ منصور بن زايد آل نهيان، خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شيخ عبد الله بن زايد آل نهيان، متعدد شیوخ ، وزراء، اعلیٰ حکام موجود تھے.
وزیراعظم
پاکستان کے ہمراہ اس ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر معظم احمد خان بھی شامل تھے.مزید اہم خبریں
-
یوکرین: خارکیئو پر حملوں میں شدت سے انسانی امدادی ضروریات میں اضافہ
-
طویل خطرناک راستے لیکن مہاجرت خوشحالی کا سبب بھی
-
قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے روف حسن حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل
-
رواں سال عالمی سیاحت میں اضافے کی امید، یو این ٹورازم
-
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
-
بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
-
چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں، اسد قیصر
-
شہبازشریف (کل) صدرابراہیم رئیسی کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوں گے
-
راؤف حسن پر بلیڈ سے ان کی گردن کاٹنے کیلئے حملہ کیا گیا
-
پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز فراہم کرنے کی پیشکش
-
طالبان کو قطر میں یو این نمائندوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت
-
رئوف حسن کے ساتھ اگرکوئی واقعہ پیش آیا ہےتو وہ اس کی رپورٹ درج کرائیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، اعظم نذیرتارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.