سکھر پولیس کی جانب سے یوم عاشور ہ کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات ، سیکیورٹی پلان کیمطابق عملدرامد کیا گیا

جمعہ 21 ستمبر 2018 21:30

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) سکھر پولیس کی جانب سے یوم عاشور ہ کے موقع پر ممکنہ خطرات کے پیش نظر سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے اور سیکیورٹی پلان کیمطابق عملدرامد کیا گیا، پولیس ترجمان کیمطابق یوم عاشور پر2035 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے 400 سے زائد رینجرز کے جوان جبکہ 3 فوج کی کمپنیز اسٹینڈ بائے پر رہیں، جلوسوں کی گذرگاہوں سمیت دیگر راستوں کوخاردار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا، جلوسوں سے متصل تمام چھوٹے بڑے راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا، ماتمی جلوس کے لیئے ایک داخلی اور خارجی راستہ بنایا گیا، جبکہ تین چیکنگ پوائنٹس سے عزاداروں کو مکمل جامع تلاشی کے بعد گزارا گیا، ، یوم عاشور کے موقع پر 3 بڑے جلوس برآمد ہوئے،، انتہائی حساس جلوس امام بارگاہ علی المرتضی شکارپور پھاٹک سکھر سے برآمد ہوا شہر کے دیگر علاقوں گلیوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پر پہنچا، جبکہ دوسرا بڑا انتہائی حساس جلوس روہڑی کربلہ میدان سے برآمد ہواور شہداء قبرستان پر اختتام پذیر ہوا،تیسرا بڑا جلوس پنوعاقل امام بارگاہ قصر فاطمہ سے برآمد ہوا، پنوعاقل شہر کے مختلف علاقوں اور گلیوں سے ہوتا ہوا میدان عراق میں اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

یوم کے عاشورہ کے دن ضلع بھر میں 44 چھوٹے بڑے جلوسوں سمیت 77 مجالس منعقد کی گئیں جن میں 5 مجالس انتہائی حساس،50 حساس جبکہ 21 نارمل قرار دی گئیں تھی، 2 جلوس انتہائی حساس،4 حساس جبکہ 38 نارمل قراردیئے گئے تھے،اس موقع پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی تھی، جلوسوں کی نگرانی کیمروں سمیت ڈرون کیمرا سے کی گئی، ان کا کنٹرول روم مقامی جگہوں میں قائم کیا گیا تھا۔ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں میں آنے والی بلند عمارتوں پر رینجرز اور پولیس کے بہترین نشانے باز بھی تعینات کیے گئے، جلوسوں میں سادہ لباس خفیہ پولیس کے اہلکار وں نے حصار کی شکل میں سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیے ،