سوچی معاہدہ شامی شہرادلب میں لاکھوں افراد کی زندگیاں بچانے کا سبب بنے گا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 10:40

ْ نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرش نے روس اور ترکی کے درمیان شام کے شہر ادلب میں فوری جنگ نہ کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے، ترکی اور روس کی روسی شہر سوچی میں ہونے والی ملاقات اور معاہدہ ادلب کی30 لاکھ افراد کو انسانی المیے سے بچانے میں مدد دے گا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے نیویارک میں قائم صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پوری عالمی برادری ادلب میں جنگ سے بچنے کا مطالبہ کرتی رہی ہے، ادلب میں فوری جنگ شروع ہوجاتی تو اس کے نتیجے میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق تھے۔

انہوں نے ترک صدر طیب اردوآن کی ادلب میں جنگ روکنے کی مساعی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ روسی شہر سوچی میں صدر اردوآن اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کے درمیان معاہدہ تین ملین لوگوں کو تباہی سے بچائے گا۔