پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چمپئن شپ میں بھارت کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:14

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چمپئن شپ میں بھارت کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دوحا میں کھیلی گئی ایشین ٹیم اسنوکر چمپئن شپ کے فائنل میں پہلے فریم میں بابر مسیح نے بھارت کے پنکج ایڈوانی پر 110-2 پر قابو پایا، محمد آصف اچھی فارم میں نہیں تھے، ملکیت سنگھ نے انہیں 81-47 سے زیر کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈبلز میں پاکستانی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد 72-70 سے برتری حاصل کرلی، پنکج ایڈوانی نے 68 کا فریم کھیلتے ہوئے آصف کو ہرا کر مقابلہ 2-2 کردیا، فیصلہ کن فریم میں بابر مسیح نے ملکیت سنگھ کو 39-18 سے زیر کرتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل کا حقدار بنادیا۔

متعلقہ عنوان :