معروف شاعر اور ماہر نفسیات رئیس امروہوی کی برسی ہفتہ کو منائی گئی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) معروف شاعر اور ماہر نفسیات رئیس امروہوی کی برسی ہفتہ کو منائی گئی۔ ان کا اصل نام سید محمد مہدی جبکہ قلمی نام رئیس امروہوی تھا۔ وہ 1914ء کو پیدا ہوئے اور 1988ء میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ 19 اکتوبر 1947ء کو ہجرت کے بعد وہ کراچی میں قیام پذیر ہوئے۔ رئیس امروہوی نے اردو اخبارات میں قطعہ نگاری کو ایک جلا بخشی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کئی عشروں تک روزنامہ ’’جنگ‘‘ میں باقاعدگی سے قطعہ لکھے۔ رئیس امروہوی نے رئیس اکیڈمی بھی قائم کی تھی جہاں لوگوں کی نفسیاتی اور جذباتی حوصلہ افزائی کی جاتی تھی۔ انہوں نے کئی کتابیں بھی لکھی تھیں۔ ان کی برسی کے موقع پر ان کے مداحوں نے تعزیتی تقاریب کا انعقاد کیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :