سٹرک کراس کرتے ہوئے وین کی ٹکرلگنے سے ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:04

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) سٹرک کراس کرنیوالے شخص کو وین نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہپور کی حدود میں حکیم پور کے محمدقاسم اور ناصر اقبال کے ماموں محمد اشرف جو کہ شاہپور کے قریب سٹرک کراس کر رہے تھے کہ تیز رفتار ہائی ایس وین نے اُسے ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجہ میںمحمد اشرف شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ پورلایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبرد نہ ہو سکا۔ پولیس نے محمد اشرف کے بھانجے محمدقاسم اور ناصر اقبال کی مدعیت میں نامعلوم ہائی ایس وین کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔