بوائز ہائی سکول چوبرجی، بوائز ہائی سکول شاہ پورکے طلباء کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اورایوانِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:14

لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ چوبرجی کوارٹرز‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ شاہ پور‘لاہورکے طلباء اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ ساندہ کلاں‘لاہور‘گورنمنٹ ایم این پرائمری سکول‘ علی پورہ بند روڈ‘لاہور اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ عزیز کالونی‘ فرخ آباد‘شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد338تھی۔

متعلقہ عنوان :