کوئٹہ،وزیراعلی بلوچستان کا تربت میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ میں بچوں او ر خواتین کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:49

کوئٹہ،وزیراعلی بلوچستان کا تربت میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ میں بچوں ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے گذشتہ روز تربت کے علاقے شپک میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ میں بچوں او ر خواتین کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعلی نے زخمیوں کو فوری ریسکیو کرنے اور طبی امداد کے لئے کراچی منتقل کرنے پر ایف سی اور خاص طور سے پاکستان نیوی سے اظہار تشکر کیا ہے، وزیراعلی نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی کی کوششوں اور تعاون سے زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی سے ان کی جان بچانا ممکن ہوسکا وزیرعلی نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی بھرپور معاونت کرے گی اور زخمیوں کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات برداشت کرے گی وزیراعلی نے واقعہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔