سابق فرانسیسی صدر کے انکشافات نے مودی کو مشکل میں ڈال دیا
اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی پر طیاروں کے معاہدے میں نجی کمپنی کو ترجیح دینے کا الزام عائد کردیا نریندر مودی نے ملک کو دھوکا دیا اور ہمارے فوجیوں کے خون کی بے حرمتی کی،راہول گاندھی کا ٹوئٹ
ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:07
(جاری ہے)
بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے نریندر مودی پر الزام لگایا کہ انہوں نے سرکاری کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل)کو نقصان پہنچانے کے لیے’’ریلائنس گروپ‘‘کے ارب پتی صنعت کار انیل امبانی سے ترجیحی سلوک کیا۔
بھارت اور فرانس کے حکام کا کہنا ہے کہ 'ڈاسولٹ نے آزادانہ طور پر پارٹنر بنانے کے لیے ریلائنس کا انتخاب کیا،' حالانکہ ایروناٹکس کے شعبے میں کمپنی کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔2012 سے 2017 تک فرانس کے صدر رہنے والے فرینکوئس ہولانڈے نے تحقیقاتی ویب سائٹ 'میڈیا پارٹ' کو بتایا کہ 'ہمارے پاس اس معاملے پر کہنے کے لیے کچھ نہیں تھا، بھارتی حکومت نے ریلائنس سروس گروپ کی تجویز دی تھی، جس کے بعد ڈاسولٹ نے انیل امبانی سے مذاکرات کیے۔انہوں نے کہا کہ 'ہمارے پاس انتخاب کے لیے کوئی آپشن نہیں تھا اور ہم نے اسی کمپنی سے مذاکرات کیے جس کا نام ہمیں پیش کیا گیا۔فرانسیسی کمپنی ڈاسولٹ نے بھارت میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے ساتھ مل کر 126 جنگی جہازوں کی تیاری کے لیے کئی سال تک مذاکرات کیے، تاہم پھر اچانک یہ مذاکرات رک گئے۔اقتدار میں آنے کے بعد مودی حکومت نے یہ مذاکرات منسوخ کر دیئے اور فرانس سے براہ راست 36 جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا۔فرینکوئس ہولانڈے نے کسی بھی طرح ریلائنس سے مفادات کے ٹکرا کی تردید کی، جس نے 2016 میں ان کی گرل فرینڈ جولی گائٹ کی فلم کے لیے جزوی طور پر مالی معاونت کی تھی۔بھارت کی جانب سے ڈاسولٹ اور ریلائنس کے مل کر کام کرنے کے لیے دبا ڈالے جانے کے حوالے سے ایک سوال پر سابق فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں اس سے متعلق کچھ علم نہیں۔بھارت کی وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر لکھا کہ بھارتی اور فرانسیسی حکومت اس تجارتی فیصلے پر کچھ نہیں کہہ سکتی تھی۔بعد ازاں فرانس کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی حکومت کا واحد فرض یہ تھا کہ وہ جہازوں کی ڈیلوری اور ان کے معیار کو یقینی بنائے۔بیان میں کہا گیا کہ پیرس کسی طور پر بھارتی صنعتی پارٹنر کے انتخاب میں ملوث نہیں تھا۔نئی دہلی میں فرانس کے سفارتخانے نے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ڈاسولٹ ایوی ایشن نے اپنے جواب میں کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان تھا۔معاہدے پر اپوزیشن کی توجہ مبذول کرانے والے کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لکھا کہ 'فرینکوئس ہولانڈے کا شکریہ ، جن کی بدولت اب ہمیں یہ معلوم ہے کہ نریندر مودی نے اربوں ڈالر کا یہ معاہدہ ذاتی طور پر بینکوں کے قرض دار انیل امبانی کو دیا۔ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے ملک کو دھوکا دیا اور ہمارے فوجیوں کے خون کی بے حرمتی کی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.