ادارے میں صلاحیت مو جود مگر اس پر پورا نہیں اتر رہا،ٹرمپ کی اقوام متحدہ پر تنقید

اس وقت بڑی حیرانی ہوتی ہے جب اقوام متحدہ میں بہت سے مسائل حل نہیں ہو پاتے،بیان

اتوار 23 ستمبر 2018 15:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اقوا م متحدہ میں بہت صلاحیت مو جود ہے مگر وہ اس پر پورا نہیں اتر رہی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں بڑی حیرانی ہوتی ہے کہ اقوام متحدہ میں بہت سے مسائل حل نہیں ہو پاتے، اور یہ بھی کہا وہ کہ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے پہلے اقوام متحدہ کو امریکا کی جانب سے دیئے جانے والے بجٹ پر تنقید کرتے رہے ہیں کہ یہ بہت زیادہ ہے۔امریکا اقوام متحدہ کو 22 فی صد یعنی 5 ارب 40 کروڑ ڈالر دیتا ہے۔