سرگودھا اسلحہ لائسنس ہولڈرز‘ ڈیلرز‘ مینو فیکچرز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے احکامات جاری

اتوار ستمبر 20:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) وزارت داخلہ پنجاب نے سرگودھا سمیت ڈوثرن بھر میں اسلحہ لائسنس ہولڈرز‘ ڈیلرز‘ مینو فیکچرز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اسلحہ لائسنس ہولڈرز‘ ڈیلرز‘ مینو فیکچرز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر کام کریں تاکہ غیر قانونی اسلحہ کی روک تھام میں مدد مل سکے۔