نوازشریف سے چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان اورلیفٹیننٹ جنرل(ر) جاوید ناصر کی ملاقات

بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار،مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعا

اتوار ستمبر 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی ذاتی رہائش گاہ جاتی امراء میں گزشتہ روز بھی ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے مختلف شخصیات نے دورہ کیا اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا بھی کی بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز جاتی امراء آنے والوں میں چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان نے نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان بغیر پروٹوکول کے اپنی ذاتی گاڑی میں جاتی امراء میں تشریف لائے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)جاوید ناصر نے بھی گزشتہ دوپہر جاتی امراء کا دورہ کیا اور نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا بھی دریں اثناء سابق وزیراعظم نواز شریف سے شریف فیملی کے اراکین نے بھی ملاقات کی اور ان سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعاء بھی مانگی ۔