Live Updates

انڈین آرمی چیف کے بیان نے بھارت کی کمزور جمہوریت اور ناپاک عزائم کو بے نقاب کردیا،وزیر مملکت علی محمد خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 24 ستمبر 2018 01:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ انڈین آرمی چیف کے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیان نے بھارت کی کمزور جمہوریت اور ناپاک عزائم کو بے نقاب کردیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان پورے خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے ۔

(جاری ہے)

ہم بھارتی آرمی چیف کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بھارت ایک قدم اٹھائے تو ہم دو قدم آگے بڑھیں گے۔ کیونکہ پاکستان پر امن اور امن پسند ملک ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے ملک اور عوام کی خوشحالی کیلئے کچھ نہ کیا ،اب ہم ملکی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے پالیسیاں اور پروگرام تشکیل دے رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات