سعودی عرب میں قید مقروض پاکستانیوں کی پہلی مرتبہ سن لی گئی، شاہی فرمان جاری کردیا گیا

پیر 24 ستمبر 2018 11:40

سعودی عرب میں قید مقروض پاکستانیوں کی پہلی مرتبہ سن لی گئی، شاہی فرمان ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مقروض نادار قیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کردیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق یوم وطنی کے پر مسرت موقع پر خادم حرمین شریفین نے مقروض نادار قیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کردیا تاہم اس فرمان کا فوجی جرائم کے قیدیوں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ شاہ سلمان نے رہائی کا مذکورہ فیصلہ ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت پاکستانیوں کی بھی بہت بڑی تعداد کو رہائی ملے گی۔ یہ پاکستان مقروض ہونے کے باعث برسوں سے سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں۔