حکومت دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،ڈاکٹراقبال رسول

پیر 24 ستمبر 2018 13:19

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ضلعی آفیسر صحت گلگت ڈاکٹر اقبال رسول نے کہا ہے کہ بچوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند رکھنے کیلئے علاج معالجہ اور بروقت غذاکی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری اداروں کا کردار لائق تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

گلگت میں ضلع صحت منیجمنٹ کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کررہی ہے اور اس بارے میں آغا خان ہیلتھ سروس اہم کردار ادا کررہا ہے ۔

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں آگاہی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں آغا خان ہیلتھ سروس پروگرام کے پراجیکٹ ایکس نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :