عثمان پبلک اسکول سسٹم شہر کا ایک مثالی تعلیمی ادارہ ہے، حافظ نعیم الرحمان
ادارہ بچوں اور بچیوں کو نا صرف زیور ِ تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے بلکہ دینی و دنیاوی اعتبار سے بہترین تعلیم و تربیت فراہم کر رہا ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی
پیر 24 ستمبر 2018 22:19
(جاری ہے)
تقریب سے کنٹرولر انٹر بورڈ عظیم احمد ، سیکریٹری انٹر بورڈ زرین راشد اور عثمان پبلک اسکول کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر معین الدین نیئر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
تقریب میں اساتذہ ، والدین اور انٹر پری میڈیکل میں دوسری پوزیشن حاصل کر نے والی عثمان پبلک اسکول سسٹم کی طالبہ خدیجہ اشرف سمیت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے طلبہ و طالبات نے شر کت کی ۔ تقریب میں خدیجہ اشرف سمیت دیگر طلبہ و طالبات کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عثمان پبلک اسکول گزشتہ تیس سالوں سے کراچی میں سر گرم عمل ہے اور اس نے اپنا معیار برقرار رکھا ہے اور تین سال سے قبل کالج کی سطح پر تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔ میٹرک کے امتحانات میں ہر سال نمایاں اور بہترین رزلٹ آتا ہے اور بچے پوزیشن بھی حاصل کر تے رہے ہیں ۔ جبکہ اس سال انٹر پری میڈیکل کی طالبہ خدیجہ اشرف نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عثمان پبلک اسکول ایک مشن کے طور پر قائم کیا گیا تھا جو آج بھی جاری ہے ہم چاہتے ہیں کہ بچوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے اخلاق اور کردار سازی پر بھی توجہ دی جائے ۔ ان کے اندر حق اور باطل کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہو اور یہ ایک با عمل مسلمان اور بہترین شہر ی ثابت ہوں ۔ ہم نسل نو کو دور حاضر کے چینلجز سے مقابلے کے لیے تیار کر رہے ہیں ۔ ہماری بچے ماہر ڈاکٹر ، انجینئر ، پروفیسر ، سائنسدان اور استاد بنیں، ملک و قوم اور ملت کے معمار ثابت ہوں اور اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔ عظیم احمد نے کہا کہ عثمان پبلک اسکول سسٹم کے کالج نے نہایت کم وقت میں اپنا لوہامنوایاہے ،شہر میں 50 فیصد پرایوئٹ کالجز میں 2 سالہ کالج کا بہتر ین رزلٹ و پوزیشن کسی اعزاز سے کم نہیں پوزیشن لینے والے طلبہ سے قوم کو بڑی امید ہوتی ہے ۔عثمان پبلک اسکول سسٹم جیسے ادارے شہر میں اور زیادہ ہونے چاہیئے ،میں اس ادارے کی تعلیم اور تربیت کے نظام سے متاثر ہوں۔اتنی بڑی تعداد میں ایک ہی تعلیمی ادارے کے بچوں کی ایسی شاندار کامیابی ادارے کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے اللہ اس ادارے کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔زرین راشد نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگا کے آج تلاوت و نعت رسولؐ کے بعد کلام اقبال پیش کیا گیا اوربہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا گیا۔ میں اس ادارے کو صرف اچھے نتیجے کے حوالے سے جانتی تھی لیکن آج اس تقریب میں شر کت کے بعد مجھے یقین ہو گیا ہے یہ بچے معاشرے کے بہترین شہری بھی ثابت ہونگے۔ یہ ادارہ یقینا ایسے لوگوں کامجموعہ ہے جوسب اپنی فیلڈ کے ماہر ہیں۔ میں دعا گو ہوں کہ اللہ ہمیں ایسے بہت سارے ادارے نصیب کرے کہ اس شہر میں اور ملک میں اچھے لوگ پیدا کیے جا سکیں۔ شاندار کارکردگی پر طلبہ والدین اور اساتذہ مبارک بادکے مستحق ہیں ۔سید معین الدین نئیرنے کہا کہ ہمارے 50 طلباء نے کراچی بورڈ کے امتخانات میں 90 فی صد سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں جس پر ہم فخر کرتے ہیں، اللہ سے دعا ہے یہ بچے ایسے ہی کامیابیاں سمیٹتے رہیں۔ہم آئندہ سال سے اپنے سسٹم میں 3 بہترین طلبہ کو انٹر تک مفت تعلیم فراہم کرینگے، اس کے علاوہ ہم 10 طلبہ اورطالبات کو اپنے کالج میں 50 فیصد اسکالرشپ دینگے۔ہم شہر میں 10 ہزار سے زائد بچوں کو مناسب فیس پر معیاری تعلیم فراہم کرتے ہیں یہی ہماراطرہ امتیاز ہے۔کراچی میں بہت جلد دو مزید کالجز کا اضافہ کرینگے۔ #مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.